Posts

Showing posts from April, 2021

سرکاری ملازمین کی پنشن ختم ، ریٹائرمنٹ پر اب کیا ملےگا؟ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے تازہ شرط عائد کر دی

Image
   لاہور (این این ایس نیوز)  سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی شرط عائد کردی، آئی ایم ایف شرط رکھی کہ سرکاری ملازمین ایک ہی بار گو لڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کردیں،وزیراعظم کو کھڑے ہونا چاہیے کہ کووڈ کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین احتجاج یا دھرنا دینے کی تیاری میں ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اجلاس ہوچکا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کردیں، سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک ، پیسا دے کر فارغ کردیں۔ جبکہ آئندہ کیلئے پنشن بالکل ختم کردیں، آئی ایم ایف کی شرائط بڑی عجیب سی ہیں، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے اس معاملے میں خود مداخلت کریں اور اسٹینڈ لیں ۔ وزیراعظم بات کریں کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی صورتحال سے معیشت دوچار ہے، لوگ پہلے ہی بڑے مسائل میں ہیں۔ ابھی چار پانچ ماہ ٹھہر جائیں اس کے بعد ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں، اس لیے موجود ہ حالات میں لوگوں کو نوکریوں سے نہیں نکال سکت...